کاروبار سے مراد منافع حاصل کرنے کے لیے کسی تنظیم کی قدر سازی (value-creating) سرگرمیاں ہوتی ہیں، جبکہ تجاریات سے مراد معیشت کا وہ پُورا نظام ہے جو کاروبار کے لیے ایک ماحول تشکیل دیتا ہے۔ اِس نظام میں، ملک میں فعال، قانونی، معاشی، سیاسی، معاشرتی، ثقافتی اور تکنیکی نظامات شامل ہیں۔ یوں، تجاریات ایک ایسا نظام یا ماحول ہے جو معیشت یا ملک کے کاروباری تناظر پر اثر انداز ہوتا ہے۔

ہم اِس کی تعریف کاروبار کے جزء ثانی کے طور پر بھی کرسکتے ہیں جس میں پیداکاران (producers) سے صارفین تک اجناس کی منتقلی سے وابستہ تمام سرگرمیاں، افعال اور اِدارے شامل ہوتے ہیں۔

تجاریات سے اصلاً خرید و فروخت کی تجریدی مفاہیم (abstract notions) مراد ہوتی ہیں، جبکہ تجارت اشارہ کرتا ہے اجناس کی کسی خاص قسم کے تبادلے کی طرف (جیسا کہ کپڑے کی تجارت وغیرہ) یا تبادلے کے کسی خاص فعل کی طرف (مثلاً ’’بازارِ حصص پر تجارت‘‘)۔ تجاریات کا لفظ عموماً تجارت، بینکاری، تشہیر وغیرہ کا اِحاطہ کرتا ہے۔

کاروبار سے مطلب ایک ایسی تنظیم کی ہو سکتی ہے جسے تصنیع یا تبادلے کے عمل میں لگنے کے لیے بنایا گیا ہو۔

نیز دیکھیے

ترمیم