امدادی خود کشی
امدادی خود کشی ایک ایسی خود کشی کا نام ہے جو کسی شخص کی مدد سے انجام پائے، جو کئی بار ایک طبیب ہوتا ہے۔[1] اس اصطلاح کو کئی بار طبیبی امدادی خود کشی (فزیشن ایسیسٹیٹ سوئی سائڈ یا پی اے ایس) بھی کہا جاتا ہے، جس میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے دیدہ و دانستہ طور ایک شخص کو یہ مشورہ دینا شامل ہوتا ہے کہ خود کشی کیسے انجام پائے، اس کے ذرائع کیا ہیں، مہلک ڈرگوں کی کتنی مقدار میں لیا جانا چاہیے، خوراک کا نسخہ فراہم کیا جانا چاہیے یا پھر ڈرگوں کی سربراہی انجام دینا چاہیے۔[2]
کینیڈا، بیلجیم، نیدرلینڈز، لکسمبرگ اور سویٹزرلینڈ اطبا کو اس بات کی اجازت ریتے ہیں کہ وہ بہ نفس نفیس مریضوں کو ان کی موت میں مدد کریں۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں چھ ریاستوں میں یہ قانونی گنجائش ہے کہ ایک شخص جس کی مطبی تشخیص یہ بتاتی ہے کہ وہ چھ ماہ یا اس سے کم وقت تک ہی زندہ رہے گا، یہ درخواست کر سکتا ہے کہ طبی طور پر اسے مہلک خوراک دی جائے تا کہ وہ خود اپنے طور پر پہل کر کے اپنی زندگی کو ختم کر سکتا ہے۔ اس اختیار کو امدادی خود کشی کی ایک قانونی شکل کے طور پر مختلف ریاستی قوانین کے تجت جائز رکھا گیا ہے۔ عرف عام اور تعزیرات کی رو سے غیر طبی خود کشی کو ریاستہائے متحدہ کے بیش تر حصوں میں غیر قانونی تسلیم کیا گیا ہے (کچھ ریاستوں میں اس صریح تعریف موجود نہیں ہے)۔[3]
کینیڈا کے سپریم کورٹ کے 2015ء کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے خودکشی کے لیے تعاون صرف انھی مریضوں کے لیے ہوگا جو بالغ ہوں گے اور ان کی لاعلاج بیماری کے باعث ان کی ناقابلِ برداشت تکلیف ختم کرنا نا گزیر ہوگا۔[4]
اس سلسلے میں ڈاکٹر ڈیتھ (موت کا ڈاکٹر) کے لقب سے مشہور ایک مغربی ڈاکٹر فِلِپ نے ’ڈیسٹنی’ نامی خودکشی میں مدد فراہم کرنے والی مشین ایجاد 2017ء میں کی، جس میں 91 فیصد نائٹروجن اور 9 فیصد کاربن مونو آکسائیڈ گیس کا استعمال کر کے لوگوں کو ان کے حتمی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ تاہم کافی شہرت کے باوجود انھیں اس مشین کے فروخت کی اجازت نہیں دی گئی۔[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Houghton Mifflin Harcourt Publishing Company۔ "American Heritage Dictionary Entry: assisted suicide"۔ ahdictionary.com۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-10
- ↑ "EUTHANASIA AND ASSISTED SUICIDE (UPDATE 2007)" (PDF)۔ Canadian Medical Association۔ 2007۔ 2011-12-19 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ Patients Rights Council (6 جنوری 2017)۔ "Assisted Suicide Laws in the United States"۔ 2017-11-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-18
{{حوالہ ویب}}
:|archive-date=
/|archive-url=
timestamp mismatch (معاونت) والوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ لاعلاج مریض ڈاکٹر کی مدد سے مر سکیں گے: کینیڈاسپریم کورٹ
- ↑ ڈاکٹر ڈیتھ کی خودکشی میں مدد کرنے والی مشین