مندرجات کا رخ کریں

باڈی پینٹنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 07:12، 14 جنوری 2024ء از Tahir-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Category:Short description is different from Wikidata سے Category:ویکی ڈیٹا سے مختلف مختصر وضاحت میں منتقل کر دیئے گئے بذریعہ گروہ زمرہ بندی)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
باڈی پینٹ کی گئی کچھ لڑکیاں

باڈی پینٹنگ (انگریزی: Body painting) جسم کی فنکاری کی ایک قسم ہے جس میں فنکاری کا نمونہ سیدھے انسانی جسم پر اتارا جاتا ہے۔ گُدنا کے بر عکس یہ مصوری عارضی ہوتی ہے۔ رنگوں کا اثر کچھ گھنٹوں کے لیے یا کچھ معاملوں میں کچھ ہفتوں کے لیے برقرار رہتا ہے، پھر وہ از خود زائل ہونے لگتا ہے۔ ویسے تو باڈی پینٹنگ پورے جسم پر رنگ ڈالنے یا فنکارانہ نمونے بنانے کا نام ہے، تاہم کبھی کبھار اس کے محدود مظاہرے بھی ہوتے ہیں۔ مثلًا چہرے کی مصوری یا فیس پینٹنگ میں فنکاری صرف چہرے پر کی جاتی ہے۔ باڈی پینٹنگ کو کئی بار عارضی گدنا کہا جاتا ہے۔ اس میں کبھی صرف جسم پر مختلف رنگوں کو پھیلایا جاتا ہے۔ کبھی ہندسہ کے ڈیزائن اتارے جاتے ہیں۔ کبھی انسانی پر سبز درخت، جانور اور پرندے اتارے جاتے ہیں۔ باڈی پینٹنگ میں مشاہیر کی تصاویر بھی اتاری جاتی ہیں۔ اس میں کبھی انسانی جسم کو رنگوں کی مدد سے مختلف ساخت کا ظاہر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مثلًا امریکی فلم میسٹیک میں ایک اداکارہ کو مافوق البشر مخلوق ظاہر کرنے کے لیے کئی گھنٹوں کی باڈی پینٹنگ سے گذرنا پڑا تھا۔ کبھی مشاہیر اپنی فوٹو شوٹ سے پہلے بھی باڈی پینٹنگ کروا لیتی ہیں۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ برہنہ ہوگر بھی انھیں ملبوس محسوس کیا جاتا ہے۔ امریکا جیسے ملکوں میں کچھ تجرباتی طور پر دفاتر اور عوامی مقامات میں باڈی پینٹنگ کرواکر پہنچتے ہیں۔ کئی بار یہ ایسے کہنہ مشق انداز میں کیا جاتا ہے کہ حاضرین اگر بہ نظر غائر نہ دیکھے تو انھیں پتہ بھی نہیں چلتا۔ کھیل کود کے شائقین اور وطن سے محبت کے نام پر بھی لوگ اپنے چہروں اور جسموں کی پینٹنگ کرواتے ہیں۔ کچھ ملکوں میں باڈی پینٹنگ کے خصوصی شو منعقد کروائے جاتے ہیں جس میں ماڈل رنگوں میں دکھائی دیتی ہیں۔ رنگوں کے علاوہ ایئر اسپرے سے بھی باڈی پینٹنگ کی جاتی ہے۔ یہ فن مردوں اور عورتوں، دونوں پر آزمایا جاتا ہے، حالانکہ یہ عورتوں پر زیادہ کیا جاتا ہے۔ باڈی پینٹنگ کے خصوصی تہوار بھی دنیا کے کئی ملکوں میں منعقد ہوتے ہیں، جس میں مصور اور ماڈل دنیا کے مختلف حصوں سے جمع ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]