مندرجات کا رخ کریں

لکریشیا موٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لکریشیا موٹ
(انگریزی میں: Lucretia Mott ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 3 جنوری 1793ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نینٹوکیٹ [6]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 نومبر 1880ء (87 سال)[1][2][3][4][5][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلاڈلفیا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات نمونیا   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات جیمز موٹ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد ماریا موٹ   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 6   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مارٹن کوفن   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ اینا فولگر   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
مارٹن کوفن رائٹ   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ حقوق نسوان کی کارکن ،  انسدادیت پسند ،  واعظہ ،  جنگ مخالف کارکن ،  معلمہ ،  مصنفہ [9]،  خواتین کے حق رائے دہی کی حامی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [10]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

لکریشیا موٹ (3 جنوری 1793ء - 11 نومبر 1880ء) ایک امریکی کواکر، خاتمہ پسند، خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن اور سماجی مصلح تھی۔ جب وہ 1840ء میں لندن میں منعقدہ عالمی انسداد غلامی کنونشن سے خارج ہونے والی خواتین میں شامل تھیںانہوں نے معاشرے میں خواتین کی حیثیت میں اصلاح کا نظریہ تشکیل دیا تھا۔ 1848ء میں، انھیں جین ہنٹ نے ایک ایسی میٹنگ میں مدعو کیا تھا جس کے نتیجے میں خواتین کے حقوق کے بارے میں پہلا عوامی سنیکا فالز اجلاس ہوا، جس کے دوران میں موٹ نے مشترکہ اعلامیہ لکھا تھا۔

اس کی بولنے کی صلاحیتوں نے اسے ایک اہم انسدادیت پسند (غلامی مخالف)، نسائیت پسند اور مصلح بنایا۔ وہ جوانی کے اوائل ہی میں کوئکر مبلغ رہی تھیں۔ جب 1865ء میں ریاستہائے متحدہ امریکا نے غلامی کو کالعدم قرار دے دیا تو، اس نے سابق غلاموں، مرد اور عورت دونوں، کے ووٹ ڈالنے کے حق (حق رائے دہی) دینے کی وکالت کی۔ وہ سنہ 1880ء میں اپنی وفات تک اصلاحی تحریکوں میں مرکزی شخصیت رہی۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

لکریشیا موٹ کوفن 3 جنوری 1793ء، نینٹوکیٹ، میساچوسٹس میں پیدا ہوئی، جو انا فولگر اور تھامس کوفن کی دوسری اولاد تھی۔ [12] اپنی والدہ کے توسط سے، وہ کالونی میں ابتدائی آباد کار پیٹر فولگر [12] اور مریم مورریل فوگر کی پوتی تھی۔ [13]بنجمن فرینکلن اس کا کزن تھا، جو آئین کے فریمرز میں سے ایک تھا، جب کہ ٹوری اس کے رشتہ دار تھے، جو امریکی انقلاب کے دوران میں برطانوی ولی عہد کے وفادار رہے۔ [12]

اسے 13 سال کی عمر میں ڈچس کاؤنٹی، نیویارک میں واقع نائن پارٹنرز اسکول بھیجا گیا تھا، جسے سوسائٹی آف فرینڈز (کوئیکرز) نے شروع کیا تھا۔ [12] وہاں وہ گریجویشن کے بعد استاد بن گئیں۔ خواتین کے حقوق میں اس کی دلچسپی اس وقت شروع ہوئی جب اسے پتہ چلا کہ اسکول میں مرد اساتذہ کو خواتین عملے کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ [12] اس کے اہل خانہ فلاڈیلفیا منتقل ہونے کے بعد، وہ اور ایک اور استاد جیمز موٹ اس کے وہاں بعد آئے۔ [12]

سوارتھمور کالج

[ترمیم]

1864ء میں، موٹ اور کئی دیگر ہکسائٹ کوئکروں نے فلاڈیلفیا کے قریب سوارتھمور کالج شروع کیا، جو ملک کے ایک اہم لبرل آرٹ کالجوں میں سے ایک ہے۔ [14]

امن پسندی

[ترمیم]

موٹ ایک امن پسند تھی اور 1830ء کی دہائی میں، وہ نیو انگلینڈ عدم مزاحمت سوسائٹی کے اجلاسوں میں شریک ہوئی۔ اس نے میکسیکو کے ساتھ جنگ کی مخالفت کی۔ خانہ جنگی کے بعد، موٹ نے جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کیا اور وہ 1866ء میں قائم ہونے والی یونیورسل پیس یونین کی اہم آواز تھی۔ [15]

ذاتی زندگی

[ترمیم]
جیمز اور لوکریشیا موٹ، 1842ء میں

10 اپریل 1811ء کو، لوکریشیا کوفن نے فلاڈلفیا میں پائن اسٹریٹ میٹنگ میں جیمز موٹ سے شادی کی۔ ان کے چھ بچے تھے۔ ان کا دوسرا بچہ، تھامس موٹ، دو سال کی عمر میں فوت ہو گیا۔ ان کے زندہ بچ جانے والے بچے اپنے والدین کے راستوں پر چلتے ہوئے غلامی اور اصلاح کی دیگر تحریکوں میں سرگرم ہو گئے۔ اس کی نواسی مئی ہیلوئل لاؤڈ ایک فنکار بن گئیں۔

موٹ کی وفات، چیلٹینہیم ٹاؤن شپ، پنسلوانیا میں اس کے گھر پر 11 نومبر 1880ء کو نمونیا سے ہوئی۔ انھیں شمالی فلاڈیلفیا میں واقع کوئیکر قبرستان، فیئر ہل بریلی گراؤنڈ کے اعلیٰ ترین مقام کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11953592g — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Lucretia-Mott — بنام: Lucretia Mott — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w670840p — بنام: Lucretia Mott — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/744 — بنام: Lucretia Mott — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب بنام: Lucretia Mott — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=20177 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب https://en.wikisource.org/wiki/Woman_of_the_Century/Lucretia_Mott
  7. ^ ا ب عنوان : Store norske leksikon — ایس این ایل آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4342&url_prefix=https://snl.no/&id=Lucretia_Coffin_Mott — بنام: Lucretia Coffin Mott
  8. GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=coffinl0 — بنام: Lucretia Mott
  9. عنوان : American Women Writers
  10. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11953592g — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  11. https://www.womenofthehall.org/inductee/lucretia-mott/
  12. ^ ا ب پ ت ٹ ث Faulkner 2011
  13. Payne 2011
  14. Swarthmore College
  15. "Universal Peace Union Records, Collection: DG 038 – Swarthmore College Peace Collection"۔ swarthmore.edu/Library/peace/۔ 2021-03-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-24