آ لا کارٹ
Appearance
آ لا کارٹ (انگریزی: À la carte) یا آ۔لا۔کارٹ ریستوران کے مینو سے کھانے کے لیے الگ الگ کھانوں کا انتخاب کرنا ہے۔ ایک ہی ہوٹل میں مختلف طرز کے پکوان ہو سکتے ہیں۔ مثلًا، عربی، اطالوی اور چینی پکوان۔ اس کے علاوہ لوگوں کی خور و نوش کی عادات کے حساب سے سبز خواری اور گوشت خواری کے پکوان ممکن ہیں۔ کئی ہوٹلوں میں مشروبات یا آئس کریم کی اقسام بھی کھانے کے ساتھ لینے کے لیے موجود ہو سکتے ہیں۔ یہ ساری چیزیں فہرست بند موجود ہوتی ہیں اور مینو کارڈ کے صفحات میں درج ہوتے ہیں۔ اسی لیے انھیں آ لا کارٹ کہا جاتا ہے، یعنی مینو کارڈ کے حساب سے، جس میں لوگ فراہم کردہ مینو سے کچھ منتخب کر کے کھا سکتے ہیں۔ یہ ایسی صورت حال سے مختلف ہے جس میں چند چیزیں میزوں پر سجی ہوتی ہیں اور لوگ ان محدود چیزوں ہی میں سے کچھ منتخب کرکے کھاتے ہیں۔