مندرجات کا رخ کریں

اسکینڈینیویا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جزیرہ نما اسکینڈے نیویا، فروری 2003ء میں مصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر

شمالی یورپ کے ممالک ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کو مجموعی طور پر اسکینڈے نیویا کہا جاتا ہے۔ یہ ممالک بشمول شمالی بحر اوقیانوس کا جزیرہ آئس لینڈ ملتی جلتی زبانوں اور ثقافتوں کے حامل ہیں۔

اسکینڈے نیویا کا شمالی اور مغربی حصہ بہت زیادہ کٹا پھٹا اور پہاڑی ہے جبکہ جنوب میں زمین زیادہ ہموار ہے اور گلیشیروں کی بدولت انتہائی زرخیز بھی ہے۔ فن لینڈ، ناروے اور سویڈن کا بیشتر حصہ گھنے جنگلات پر مشتمل ہے۔

آئس لینڈ دنیا کے سب سے زیادہ آتش فشانی علاقوں میں سے ایک ہے اور اندازہً اس جزیرے پر 200 آتش فشاں ہے۔ ناروے میں کئی وسیع وادیاں ہیں جنہیں "فورڈ" (Fjord) کہا جاتا ہے جبکہ سویڈن اور فن لینڈ میں ہزاروں کی تعداد میں جھیلیں ہیں۔ یہ وادیاں اور جھیلیں آخری برفانی عہد (انگریزی: Last Ice age) میں برف کے پگھلنے کے باعث وجود میں آئیں۔

زراعت

[ترمیم]

جنوبی ڈنمارک اور سویڈن زرعی اعتبار سے علاقے میں سب سے زیادہ پیداواری علاقے ہیں جہاں کی اہم پیداوار گندم، جو اور آلو ہیں جبکہ سؤر اور دودھ دینے والے جانور بھی پالے جاتے ہیں۔ جنوبی ناروے اور آئس لینڈ میں بھیڑوں کو پالنا اہم ترین صنعت ہے۔

ماحولیاتی مسائل

[ترمیم]

شمالی یورپ کا یہ علاقہ براعظم کے دیگر علاقوں کی بنسبت صنعتی آلودگی سے کہیں زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ آلودہ ہوائیں شمال کا رخ کرتی ہیں اور بارش کے ساتھ مل کر "تیزابی بارش" کا سبب بنتی ہیں۔ جو جنگلات اور جھیلوں کو آلودہ اور نباتات اور حیوانات کو تباہ کر رہا ہے۔