مندرجات کا رخ کریں

اضطراب کا عارضہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اضطراب کا عارضہ
چیخ (نارویجن: Skrik ) نارویجن آرٹسٹ ایڈورڈ منچ کی ایک پینٹنگ [1]
تخصصنفسیات, کلینیکل نفسیات
علاماتپریشانی, دل کی تیز دھڑکن, لرزش [2]
طبی پیچیدگیاںمیجرڈپریسیو ڈس آرڈر،سونے میں دشواری زندگی کا ناقص معیار , خودکشی[3]
عمومی ہدف15–35 سال کے درمیان[4]
دورانیہ> 6 مہینے[2][4]
سببجنیاتی/موروثی اور ماحولیاتی عوامل [5]
قابل تشویشبچپن میں بدسلوکی,, خاندانی ہسٹری, غربت[4]
تشخیصی طریقہنفسیاتی تشخیص، نفسیاتی جانچ
تفریقی تشخیصہائپرتھائیرائیڈزم; دل کا عارضی; کیفین, شراب, بھنگ ; عض منشیات سے دستبرداری[4][6]
معالجی تدابیرطرز زندگی میں تبدیلیاں, مشاورت, ادویات[4]
علاجاینٹی ڈپریسنٹس, دافع اضطراب, بیٹا بلاکرز[5]
تعدد12%سالانہ[4][7]

اضطراب کا عارضہ ذہنی عوارض کا ایک گروپ ہے جن کی خصوصیت اضطراب اور خوف کے شدیداحساسات ہوتی ہے۔[2] بے چینی، مستقبل کے واقعات کے بارے میں تشویش، جبکہ خوف واقعات کا رد عمل ہے۔ [2] یہ احساسات جسمانی علامات میں ظاہر ہو سکتے ہیں، جیسے دل کی دھڑکن میں اضافہ اور لرزش۔ [2] اضطراب کے کئی اقسام ہیں، جن میں عمومی اضطراب ، مخصوص فوبیا ، سماجی اضطراب ، علاحدگی کا اضطراب ، کھلے مقامات میں جانے کا ڈرا ، گھبراہٹ اور منتخب گونگا پن شامل ہیں۔ [2] ہر عارضہ کے نتیجے میں مختلف علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ [2] ایک فرد میں ایک سے زیادہ اضطرابی خرابی کی کیفیات ہو سکتی ہیں۔ [2]

جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے امتزاج کو اضطراب کے عارضہ کی وجہ سمجھا جاتا ہے-[5] دیگر امکانات میں بچپن میں بد سلوکی،  ذہنی امراض کی خاندانی ہسٹری اور غربت شامل ہیں۔ [4] اضطراب کی خرابی اکثر دیگر ذہنی امراض کے باعث بھی ہوتی ہے، خاص طور پر میجر ڈپریشن ، پرسنالٹی ڈس آرڈر اور منشیات کا استعمال - [4] تشخیص ہونے کے لیے، علامات کا کم از کم 6 ماہ تک موجود رہنا ضروری ہوتا ہے، جو کسی صورت حال کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ہوتاہے،یہ عرصہ کسی شخص کی روزمر ہ کے کام کرنے کی صلاحیت کو کم کرسکتاہے۔ [2] [4] دیگر مسائل جن کے نتیجے میں ملتی جلتی علامات پیدا ہو سکتی ہیں ان میں ہائپر تھائیرائیڈزم دل کی بیماری؛ کیفین، الکحل یا بھنگ کا استعمال اور بعض ادویات سے دستبرداری شامل ہیں۔، [4] [6] اضطراب کے عارضہ کے باعث ہونے والی پریشانی اور خوف معمول کے خوف سے مختلف ہوتے ہیں، اضطراب کے باعث یہ بہت زیادہ یا مستقل بنیاد پر ہوتے ہیں۔ [2]

علاج کے بغیر اضطراب کا عارضہ ختم نہیں ہوتا ۔[2] [5] علاج میں طرز زندگی میں تبدیلیاں، مشاورت اور ادویات شامل ہو سکتی ہیں۔ کوگنیٹیو بی ہیورئل تھراپی اضطراب کے عارضہ کے علاج میں استعمال ہونے والی سب سے عام مشاورتی تکنیکوں میں سے ایک ہے۔ [4] ادویات، جیسے اینٹی ڈپریسنٹس ، بینزوڈیازپائنز یا بیٹا بلاکرز ، علامات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ [5]

ایک سال میں تقریباً 12 فیصد لوگ اضطراب کی خرابی سے متاثر ہوتے ہیں اور تقریباً 5سے 30 فیصد زندگی بھر متاثر رہتے ہیں۔ [7] یہ شرح عورتوں میں مردوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہوتی ہے۔ اس کی علامات عموماً 25 سال کی عمر سے پہلے شروع ہوتی ہیں [2] [4] عام طور پر کچھ مخصوص فوبیا ہیں، جو تقریباً 12 فیصد کو متاثر کرتے ہیں، مثلاسماجی اضطراب کی خرابی، جو 10 فیصد افراد کو متاثر کرتی ہے۔ [4]

فوبیا بنیادی طور پر 15 سے 35 سال کی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں اور 55 سال کی عمر کے بعد کم عام ہو جاتے ہیں ۔ دنیا کے دیگر حصوں کے مقابلے میں امریکا اور یورپ میں یہ شرحیں زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Peter Aspden (21 اپریل 2012)۔ "So, what does 'The Scream' mean?"۔ Financial Times۔ 14 اکتوبر 2013 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ Diagnostic and Statistical Manual of Mental DisordersAmerican Psychiatric Associati. (5th ایڈیشن)۔ Arlington: American Psychiatric Publishing۔ 2013۔ ص 189–195۔ ISBN:978-0890425558
  3. "Anxiety disorders - Symptoms and causes". Mayo Clinic (انگریزی میں). Archived from the original on 2021-04-06. Retrieved 2019-05-23.
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ MG Craske؛ MB Stein (24 جون 2016)۔ "Anxiety."۔ Lancet۔ ج 388 شمارہ 10063: 3048–3059۔ DOI:10.1016/S0140-6736(16)30381-6۔ ISSN:0140-6736۔ PMID:27349358
  5. ^ ا ب پ ت ٹ "Anxiety Disorders"۔ NIMH۔ مارچ 2016۔ 27 جولائی 2016 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2016
  6. ^ ا ب A Testa، R Giannuzzi، S Daini، L Bernardini، L Petrongolo، N Gentiloni Silveri (2013)۔ "Psychiatric emergencies (part III): psychiatric symptoms resulting from organic diseases" (PDF)۔ Eur Rev Med Pharmacol Sci (Review)۔ 17 Suppl 1: 86–99۔ PMID:23436670۔ 10 مارچ 2016 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)open access publication – free to read
  7. ^ ا ب Kessler (2007)۔ "Lifetime prevalence and age-of-onset distributions of mental disorders in the World Health Organization's World Mental Health Survey Initiative"۔ World Psychiatry۔ ج 6 شمارہ 3: 168–76۔ PMC:2174588۔ PMID:18188442