المواہب اللدنیہ بالمنح المحمدیہ
المواہب اللدنیہ بالمنح المحمدیہ | |
---|---|
(عربی میں: المواهب اللدنية بالمنح المحمدية) | |
مصنف | امام قسطلانی |
زبان | عربی |
اصل زبان | عربی |
ملک | مصر |
ناشر | قاہرہ |
درستی - ترمیم |
المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ سیرت نبوی کے موضوع پر مشہور اور مقبول کتاب ہے۔
مصنف اور کتاب کا تعارف
[ترمیم]امام شہاب الدین ابو العباس احمد بن محمد بن ابو بکر القسطلانی المصری ( 851ھ۔ 923ھ / 1448ء۔ 1517ء ) کی تصنیف ہے۔ کتاب کے مقدمے میں مؤلف نے خود اس کا تفصیلی تعارف کرایا ہے اور بتایا ہے کہ میں نے کتاب میں مقاصد کے نام سے ایک عنوان قائم کیا ہے اور کتاب کو دس مقاصد میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا مقصد جناب نبی اکرم ﷺ کے اعزاز وشرف اور اس کے ذیلی عناوین کے بیان میں دوسرا مقصد جناب نبی اکرم ﷺ کے مبارک اسماء وصفات کے بیان میں تیسرا مقصد جناب نبی اکرم ﷺ کی کمال خلقت، جمال صورت ودیگر اوصاف کے بیان میں چوتھا مقصد آپ ﷺ کے معجزات کے بیان میں پانچواں مقصد آپ علیہ السلام کے اسراء ومعراج اور وہاں کے مشاہدات واسرار وحکم کے بیان میں چھٹا مقصد ان آیات کے بیان میں جو جناب نبی اکرم ﷺ کی قدر ومنزلت اور آپ ﷺ کے منصب نبوت اور اس سے متعلق امور کے بارے میں نازل ہوئی ہیں ساتواں مقصد آپ علیہ السلام کی محبت واتباع اور آپ کی آل اولاد واصحاب کی محبت کے بیان میں آٹھواں مقصد طبِ نبوی، تعبیر رؤیا اور آپ علیہ السلام کا غائب کی خبریں دینے کے بیان میں نواں مقصد آپ علیہ السلام کی عبادات اور ان کے لطائف کے بیان میں اور دسواں مقصد اللہ جل شانہ کا آپ علیہ السلام پر اپنی نعمتوں کی تکمیل اور آپ کی مبارک قبر کی زیارت، آپ علیہ السلام کی شفاعت اور مقام محمود کے بیان میں ہے۔
شروحات
[ترمیم]اس کی سب سے مفصل شرح علامہ زرقانی نے شرح المواہب اللدنيہ کے نام سے کی جو 8 ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور مصر سے شائع ہو چکی ہے۔ اس کے صفحات کی مجموعی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ یہ شرح سیرت نبوی کے متعلق ہر قسم کی معلومات کا ایک خزینہ ہے۔ کتاب دو ضخیم جلدوں میں قاہرہ سے شائع ہو چکی ہے۔ اس کا اردو ترجمہ بھی موجود ہے
تلخیص
[ترمیم]المواہب کی ایک تلخیص الانوار المحمديہ من المواهب اللدنيہ کے نام سے امام یوسف بن اسماعیل نبہانی نے لکھی جو بیروت سے شائع ہوئی جو اصل کتاب کا قریباً ایک تہائی ہے۔