اینگ لی
اینگ لی | |
---|---|
(انگریزی میں: Ang Lee)،(چینی میں: 李安) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 اکتوبر 1954ء (71 سال)[1][2][3][4][5][6] |
رہائش | وائٹ پلینس نیویارک شہر |
شہریت | تائیوان [7] |
مذہب | بدھ مت |
فرقہ | مہایان |
رکن | امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون |
زوجہ | جین لن |
اولاد | میسون لی ، ہان لی |
تعداد اولاد | 2 |
بہن/بھائی | گانگ لی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ٹیش اسکول آف دی آرٹس یونیورسٹی آف الینوائے ایٹ اوربانا–شیمپیئن |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، منظر نویس ، مصنف ، فلم ساز ، ہدایت کار [8] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [9][10] |
کارہائے نمایاں | کراؤچنگ ٹائیگر، ہیڈن ڈریگن ، بروک بیک ماؤنٹین ، پُشنگ ہینڈز ، دی ویڈنگ بینکویٹ ، ایٹ ڈرینک مین وومین ، سینس اینڈ سینسبلٹی ، دی آئس اسٹارم ، رائیڈ ود دی ڈیول ، چوزن ، لَسٹ، کاشن ، ٹاکنگ ووڈاسٹوک ، لائف آف پائی ، بلی لینز لانگ ہاف ٹائم واک |
اعزازات | |
لیجن آف آنر (2021)[11] آسکر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:لائف آف پائی ) (2012) نشان فنون و آداب (فرانس) (2012)[12] گولڈن ہورس ایوارڈ برائے بہترین ہدایت کار (برائے:لَسٹ، کاشن ) (2007)[13] گولڈن لائن (برائے:لَسٹ، کاشن ) (2007) آسکر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:بروک بیک ماؤنٹین ) (2005) بافٹا ایوارڈ برائے بہترین ہدایت کاری (برائے:کراؤچنگ ٹائیگر، ہیڈن ڈریگن ) (2001) گولڈن بیئر (برائے:سینس اینڈ سینسبلٹی ) (1996) گولڈن ہورس ایوارڈ برائے بہترین ہدایت کار (برائے:دی ویڈنگ بینکویٹ ) (1993)[14] گولڈن بیئر (برائے:دی ویڈنگ بینکویٹ ) (1993) ڈائریکٹرز گِلٹ آف امریکا ایوارڈ آرڈر آف بریلینٹ اسٹار فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز ہانگ کانگ فلم ایوارڈ برائے بہترین ہدایت کار |
|
نامزدگیاں | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
اینگ لی (پ 23 اکتوبر 1954) ایک تائیوانی ہدایت کار اور اسکرین لکھاری ہیں۔ اوائل عمر میں کلاسیکی چینی سیکھی اور قومی تائینن فرسٹ سینئر ہائی اسکول سے گریجویشن کی جہاں والد بطور پرنسپل تعینات تھے۔ والد کی خواہش تھی کہ اینگ پروفیسر بنے مگر دو دفعہ کالج امتحانات میں فیل ہونے کے بعد نیشنل آرٹس اسکول میں داخلہ لیا۔ لازمی فوجی سروس کے بعد 1979 میں یونیورسٹی آف الینوائے میں تھیٹر ڈگری میں داخلہ لیا۔ نیویارک یونیورسٹی ٹش اسکول آف آرٹس سے ایم ایف اے کی ڈگری حاصل کی۔ زمانہ طالب علمی میں ہی مختصر فلم "شیڈز آف دا لیک" آبائی وطن میں بہترین ڈراما ایوارڈ جیت چکی تھی، یہ فلم گریجویشن کے دوران میں 1982 میں بنائی تھی۔ تھیسز میں اینگ لی نے 1984 میں "فائن لائن" بنائی اور اس کے لیے نیویارک یونیورسٹی نے ویسرمین ایوارڈ دیا۔
اس نے 1990 میں دو اسکرین پلے "ویڈنگ بینکویٹ" اور "پُشنگ ہینڈز" لکھ کر تائیوان گورنمنٹ انفارمیشن سروس مقابلے میں بھیجا۔ مقابلے میں دونوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ لی کونگ سو نے 1991 میں "پنشنگ ہینڈز" فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے۔ اس کے بعد اینگ لی نے تائیوانی اور ہالی ووڈ کی متعدد فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیے اور اکیڈمی ایوارڈ، گولڈن گلوب ، گولڈن لائنز سمیت کئی اہم ایوارڈ ہدایتکاری اور اسکرین پلے کے حوالے سے جیتے۔
پیشہ ورانہ زندگی
[ترمیم]"پشنگ ہینڈز" (pushing hands) تائیوان میں شائقین اور ناقدین دونوں میں مقبول رہی۔ اسے گولڈن ہارس فلم فیسٹیول میں آٹھ نامزدگیاں ملیں۔ "ویڈنگ بینکویٹ" (The Wedding Banquet) نے 43 ویں برلن بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن بیئر ایوارڈ جیتا اور بعد ازاں گولڈن گلوب اور اکیڈیمی ایوارڈ دونوں میں بہترین فارن فلم نامزد ہوئی۔
1994 میں چین میں جا کر فلم "کھاؤ بیو مرد عورت" بنائی جس میں روایتی اقدار ، جدید رشتے اور تائی پی میں خاندانی جھگڑے دکھائے گئے۔ یہ فلم بھی گولڈن گلوب اور اکیڈیمی ایوارڈ دونوں میں بہترین فارن فلم نامزد ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ برٹش اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئی۔
ہالی ووڈ آمد
[ترمیم]سینس اینڈ سینسبلٹی
[ترمیم]1995 میں لی نے کولمبیا ٹرائی سٹار کی کلاسیکی کہانی "احساس اور سمجھداری" کو ڈائریکٹ کیا۔ لی نے دوسری بار برلن بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن بیئر ایوارڈ جیتا اور سات اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی۔ بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ جیتا اسکرین رائٹر ایما تھامپسن کے لیے جس نے فلم میں کیٹ ونسلٹ ، ہیوج گرانٹ کے ساتھ کام کیا تھا۔ بہترین موشن پکچر ڈراما فلم کا گولڈن گلوب ایوارڈ بھی جیتا۔ اس کے بعد لی نے مندرجہ ذیل دو فلموں کی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دیے۔
- دا آئس اسٹارم The Ice Storm ۔(1997)
- رائیڈ ود دا ڈیول Ride with the Devil ۔(1999)
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/119317079 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6z17w99 — بنام: Ang Lee — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ang-Lee — بنام: Ang Lee — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Ang Lee — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/7d534cd8f85940d8a9ea9958b7f30a7c — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/lee-ang — بنام: Ang Lee — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000021815 — بنام: Ang Lee — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Museum of Modern Art artist ID: https://www.moma.org/artists/41730 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 دسمبر 2019 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ACMI ID: https://www.acmi.net.au/creators/63165
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb14029737k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/36638819
- ↑ https://taiwaninfo.nat.gov.tw/news.php?unit=62&post=193887 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 فروری 2021
- ↑ https://www.culture.gouv.fr/Presse/Archives-Presse/Archives-Discours-2012-2018/Annee-2012/Discours-d-Aurelie-Filippetti-ministre-de-la-Culture-et-de-la-Communication-prononce-a-l-occasion-de-la-remise-des-insignes-d-Officier-de-l-ordre — اخذ شدہ بتاریخ: 31 جنوری 2021
- ↑ http://www.goldenhorse.org.tw/awards/nw?serach_type=award&sc=8&search_regist_year=2007
- ↑ http://www.goldenhorse.org.tw/awards/nw?serach_type=award&sc=8&search_regist_year=1993