مندرجات کا رخ کریں

برف کا گولا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گھر ہی میں تیار کردہ انناس اور چاکلیٹ کی آمیزش سے بننے والا فلپائن کے برف کے گولوں کی پیش کش

برف کا گولا (انگریزی: Freezie) ایک طرح کا زبان پر لذیذ دکھائی پڑنے والی چیز ہے جو برف میں گھلنے والے سیال مادوں سے تیار ہوتا ہے، جس میں برف کا گولا، پھلوں کا رس اور کچھ کیمیائی مادے ہوتے ہیں۔ بھارت جیسے ملک میں برف کا گولا اکثر اسکول، کالج اور کچھ عوامی مقامات پر فروخت کیا جاتا ہے۔ یہاں پر یہ برف کے ڈھیر سے کچھ حصے کو چھیل کر خریدار کے منہ کے ذائقے کی مناسبت سے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے کبھی پلاسٹک کے چمچے سے کھایا جاتا ہے تو کبھی اس میں ایک مضبوط کاڑی گاڑھ دی جاتی ہے، جس سے شائقین شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ عمومًا گرما کے کے موسم میں زیادہ بکتا ہے۔ کچھ مقامات پر یہ وسیع پیمانے پر تیار بھی کیا جاتا ہے۔ ایسی جگہوں پر یہ مہر بند پلاسٹک پیکٹوں میں دستیاب ہوتا ہے۔ چونکہ یہ آئس کریم سے مشابہ ہوتا ہے، اس لیے برف کا گولا بیچنے والے کئی بار متصلًا آئس کریم بھی بیچتے ہیں، ایضًا آئس کریم بیچنے والے متصلًا برف کا گولا تیار کرتے ہیں۔ کچھ جگہوں پر لوگ یہ گھر میں بھی تیار کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]