مندرجات کا رخ کریں

بساؤ

متناسقات: 11°51′N 15°34′W / 11.850°N 15.567°W / 11.850; -15.567
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Downtown Bissau
Downtown Bissau
بساؤ
پرچم
بساؤ
مہر
بساؤ is located in Guinea-Bissau
بساؤ
بساؤ
بساؤ is located in افریقا
بساؤ
بساؤ
Location of Bissau in Guinea-Bissau
متناسقات: 11°51′N 15°34′W / 11.850°N 15.567°W / 11.850; -15.567
ملک گنی بساؤ
علاقہBissau Autonomous Sector
قیام1687
رقبہ
 • کل77.5 کلومیٹر2 (29.9 میل مربع)
بلندی0 میل (0 فٹ)
آبادی (2015 est.)
 • کل492,004
 • کثافت6,300/کلومیٹر2 (16,000/میل مربع)
آیزو 3166 رمزGW-BS
کوپن کی موسمی زمرہ بندیAw

بساؤ (انگریزی: Bissau) آبادی تقریباً تین لاکھ پچپن ہزار (2004ء) گنی بساؤ کا دارالحکومت ہے۔ شہر بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع ہے، جہاں دریائے گیبا سمندر میں گرتا ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا شہر، اہم ترین بندرگاہ اور فوجی مرکز ہے۔ اہم مصنوعات میں مونگ پھلی، کھوپرا، پام کا تیل اور ربڑ شامل ہیں۔ شہر کی بنیاد 1687ء میں پرتگالیوں نے بطور محفوظ بندرگاہ اور تجارتی مرکز کے رکھی۔ 1942ء میں شہر کو پرتگالی گنی کے دارالحکومت کا درجہ دیا گیا۔ جسے بعد میں مدینہ دو باؤ سے بدل دیا گیا۔

شہر اپنے سالانہ میلہ کی وجہ سے مشہور ہے۔ دوسری پرکشش جگہوں میں فورتالیزا داامورا (Fortaleza d'Amura ) کی بیرکوں میں املکار کابرال (Amílcar Cabral) کا مقبرہ، پی جی گوئٹی میموریل (Pidjiguiti Memorial )۔ 3اگست 1959ء بساؤ کے بندرگاہ پر سامان لادنے کا کام کرنے والے مزدوروں کی ہڑتال میں مرنے والوں کی یادداشتیں، بساؤ کا نیا اسٹیڈیم اور ساحل سمندر کے مقامی تفریحی مقامات شامل ہیں۔ شہر کی کافی عمارات گنی بساؤ کی خانہ جنگی میں خراب ہو چکی ہیں، جن میں گنی بساؤ کا شاہی محل اور بساؤ فرانسیسی تہذیبی مرکز بھی شامل ہیں۔ مرکز شہر زیر تعمیر ہے۔ فضائی سفر کی سہولیات کے لیے اوسوالدو وییرو بین الاقوامی ائرپورٹ دستیاب ہے۔


تاریخ

[ترمیم]

یہ ایک تاریخی شہر ہے۔ اس شہر کی تاسیس 1687ء میں پرتگال نے ایک بندر گاہ اور تجارتی مرکز کے طور کی تھی۔ دار الحکومت اور ایک اہم مرکز کے طور ملک کی جنگ آزادی کے دور میں شہر میں زبر دست معرکے اور خون خرابا دیکھا گیا تھا۔ ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت برپا ہو گئی تھی۔ یہ صورت 1998ء - 1999ء میں اختتام کو پہنچی۔[1]

آبادی اور رقبہ

[ترمیم]

بساؤ کا کل رقبہ 77 مربع کیلومیٹر کے دائرے پر محیط ہے۔ شہر کی آبادی 407,424 نفوس پر مشتمل ہے۔

سیاحوں کی دل چسپی کے مقامات

[ترمیم]

اس شہر میں سیاحوں کی دل چسپی کے لیے حسب ذیل مقامات ہیں:

  • زو فارم ندی
  • فورٹالیزا ڈا مورا (Fortaleza d’Amura)
  • گنی بساؤ نیشنل آرٹس انسٹی ٹیوٹ (Guinea-Bissau National Arts institute)
  • بساؤ نیو اسٹیڈیم (Bissau New Stadium)
  • میوزیم آف ایفریکن آرٹی فیکٹس (Museum of African Artifacts) [1]

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]