مندرجات کا رخ کریں

تزمین برٹس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تزمین برٹس
شخصی معلومات
پیدائش 8 جنوری 1991ء (34 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جنوبی افریقا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ایتھلیٹکس مقابلہ باز ،  کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل ایتھلیٹکس ،  کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

 تزمین برٹس (پیدائش 8 جنوری 1991) جنوبی افریقا کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں  [2]۔ تزمین برٹس شمال مغربی صوبے، جنوبی افریقا میں 08  جنوری 1991ء کو پیدا ہوئیں۔ اس نے ایتھلیٹکس میں 2007 کی ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ میں جیولین تھرو میں طلائی تمغا بھی  جیتا تھا[3]۔ وہ لندن میں 2012ء کے سمر اولمپکس کے لیے منتخب ہونے کے لیے قطار میں تھیلیکن  اس سے پہلے ہی وہ ایک سڑک حادثے کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ سے وہ دو ماہ تک ہسپتال میں داخل رہیں[4]۔ انھوں نے مئی 2018 میں جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔[5]انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلی  ۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور کبھی کبھار انھوں نے وکٹ کیپنگ بھی کی ہے۔  انھوں نے بین الاقوامی سطح پر  کرکٹ کا آغاز سال 2021 میں کیا اور ابھی ان کی کرکٹ کو جانچنے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ گذرا ہے۔

ٹیمیں

[ترمیم]

تزمین برٹس نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:

  • شمال مغربی خواتین
  • جنوبی افریقہ کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی خواتین

کرکٹ

[ترمیم]

تزمین برٹس نے 10 ون ڈے میچ کھیلے، جس میں 10 اننگز شامل ہیں، تزمین برٹس نے 210 اسکور کیے۔ انھوں نے 21.00 کی اوسط سے اسکور بنائے، ان کا بہترین اسکور 48 رہا۔ انھوں نے نہ کبھی  نصف سینچری  بنائی اور نہ کبھی سینچری بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 1 چھکے اور 30 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 5 کیچ پکڑے۔  انھوں نے چھوٹی عمر میں مقامی کرکٹ کا آغاز کر دیا تھا، اس کے بعد وہ مختلف کلبوں کی طرف سے کھیلتی رہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی۔ زمین برٹس نے 20 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے، جس میں 20 اننگز شامل ہیں، وہ 5 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ تزمین برٹس نے 397 اسکور کیے۔ انھوں نے 26.46 کی اوسط سے اسکور بنائے، ان کا بہترین اسکور 70* رہا۔ انھوں نے 3 نصف سینچریاں  تو ضرور بنائیں مگر کبھی  سینچری بنانے میں کامیاب و کامران نہیں ٹھہریں۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 3 چھکے اور 44 چوکے مارے جو ان کی جارحانہ بلے بازی کی غمازی کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 8 کیچ پکڑے جو فقط 20 میچوں میں اچھی اوسط ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. World Athletics athlete ID: https://worldathletics.org/athletes/-/235989 — بنام: Tazmin Brits
  2. "تزمین برٹس"۔ cricinfo۔ 01 مارچ 2022
  3. "IAAF World Youth Championships Cali 2015 – Statistics Handbook" (PDF)۔ iaaf.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-19
  4. "A year later, Junior star Brits is on the road to recovery… and Rio?"۔ Team SA۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-21
  5. "Women's World Cup: Tazmin Brits' redemption from crushed Olympic dreams"۔ BBC Sport۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-03-01