تھری ڈی پرنٹنگ
تھری ڈی پرنٹنگ یا اضافی مینوفیکچرنگ کیڈ(CAD) یا ڈیجیٹل تھری ڈی(3D) ماڈل سے تین جہتی اشیا کی تعمیر ہے۔ دنیا میں تھری ڈی پرنٹنگ ایک انقلابی ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد نے مصنوعات کے ڈیزائن اور طریقے کار کو یکسر تبدیل کر دیا ہے اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پیچیدہ ڈیزائن باسانی تیار کیے جا سکتے ہیں جو روایتی مینوفیکچرنگ سے تیار کرنا ممکن نہیں۔
جدید مینوفیکچرنگ
[ترمیم]تھری ڈی پرنٹنگ کو جدید مینوفیکچرنگ بھی کہا جاتا ہے یہ ایسے عمل ہے جس میں ڈیجیٹل مشین اور فائل کی مدد سے سہ جاتی(3D) اشیاء کو تخلیق کیا جاتا ہے۔ یہ مختلف قسم کے عمل میں کیا جا سکتا ہے جس میں مواد کو کمپیوٹر کنٹرول کے تحت جمع کیا جاتا ہے، جوڑ دیا جاتا ہے یا مضبوط کیا جاتا ہے۔ مختلف قسم کے مواد کو ایک ساتھ شامل کیا جاتا ہے (جیسے پلاسٹک، مائعات، دھاتیں، سرامکس یا پاؤڈر کے دانے فیوز کیے جاتے ہیں)، یہ سارا عمل عام طور پر تہ در تہ پرنٹ کیا جاتا ہے۔
عالمی منڈی میں حجم
[ترمیم]سال 2020ء میں تھری ڈی پرنٹنگ کا حجم 12.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی سال تھری ڈی پرنٹنگ مشینوں کی تعداد 5 لاکھ کے قریب رہی۔ 2022ء میں اس انڈسٹری کی مارکیٹ کا حجم 17.59 ارب ڈالر رہا۔ 2023 میں اس کا حجم 14 فیصد ترقی کے ساتھ 23.84 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ 2032 تک اس صنعت کا حجم 88.61 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ تعلیم و تربیت، اگست 2023، ص 17