فلرٹنگ
فلَرٹِنگ (ماخوذ از انگریزی flirting، یعنی ظاہری عشق بازی) یا عِشْوَہ گَری ایک سماجی اور جنسی برتاؤ ہے جس میں لفظی یا تحریری پیامات کی ادلا بدلی ہوتی ہے، متصلًا جسمانی زبان کا بھی مظاہرہ ہو سکتا ہے، جس میں ایک شخص دوسرے انسان سے گہرے رشتے کی دل چسپی کا اظہار کرتا ہے یا پھر یہ دل کے بہلانے اور مذاق کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔
کئی تہذیبوں میں یہ سماجی طور پر ناقابل قبول ہے کہ ایک شخص کسی دوسرے شخص کے لیے واضح طور جنسی پہل بر سر عام کرے یا نجی طور پر کسی شخص سے ایسا کرے جس سے وہ عشق و معاشقے کا رشتہ نہ رکھتا ہو۔ مگر بالواسطہ یا اشاروں اشاروں کی پہل کو ممکن ہے کہ کہیں جگہ ملے۔
عوامی شکایات
[ترمیم]عوامی زندگی میں کئی بار فلرٹنگ لوگوں کو بھاری بھی پڑتی ہے اور اس کے نقصانات بھی اٹھانے پڑ سکتے ہیں۔ یہ اصول مزاحیہ دنیا پر عائد ہوتا ہے جہاں اس عمل کا کبھی کبھی جواز بھی پیش کیا جاتا ہے۔ جنوری 2019ء میں بھارت کے ٹیلی ویژن پر مزاح کے فنکار کپل شرما کو اس وقت بھاری پڑی جب وہ اپنے شو میں ایک مہمان لڑکی سے فلرٹنگ کی طرز پر بات کیے تھے۔ اس کی شکایت مشہور اداکار سلمان خان تک بھی گئی تھی۔ کپل کو یہ مشورہ ان کی ٹیم نے دیا کہ اسے اسکرپٹ سے نہیں بھٹکنا چاہیے اور ایسے تبصرے نہیں کرنے چاہئیں ، جس کی وجہ سے وہ مشکل میں پڑجائیں ۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "مزاحیہ اداکار کپل شرما کو بھاری پڑی فلرٹنگ ! سلمان خان کے پاس پہنچی شکایت"۔ 24 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2019