فیلڈ مارشل رومیل
Appearance
پیدائش: 1891ء
انتقال: 1944ء
نازی جرمنی کا جرنیل جو شمالی افریقہ کے محاذ پر لڑا۔ 1940ء میں فرانس پر جرمن حملے میں ٹینکوں کا کمانڈر تھا ۔1941ء تا 1943ء میں شمالی افریقہ میں اتحادی افواج کے خلاف لڑا اور ریگستانی لومڑی کے لقب سے مشہور ہوا۔ بہت بیدار مغز کمانڈر تھا۔ جولائی 1944ء میں ہٹلر کے خلاف سازش میں شریک ہوا اور سازش کے ناکام ہونے پر خود کشی کرلی۔