مندرجات کا رخ کریں

مدنی ہندسیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہوور ڈیم، مدنی انجینئری کی کمال گری کی ایک اعلٰی مثال

مدنی انجینئری ایک پیشہ وارانہ ہندسیات کا شعبہ ہے جس کا تعلق تعمیرات اور ان کی طرحبندی سے ہے۔ مثلا پلوں، سڑکوں، عمارات، بلند و بالا عمارات، انہار اور بندوں وغیرہ کی تعمیرات مدنی انجینئری ہی کے زمرے میں آتی ہیں۔ مدنی انجینئری، عسکری ہندسیات کے بعد سب سے پرانا شعبہ انجینئری ہے۔

اصطلاح term

مدنی انجینئری

civil engineering


مدنی انجینئری کی تقسیم

[ترمیم]

اس شعبہ کو عام طور پر کئی دیگر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں سے اہم حصے درج ذیل ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

انجینئری کی تاریخ اتنی ہے پرانی ہے جتنی کہ خود انسان کی۔ خیال ہے کہ مدنی انجینئری کا باقاعدہ آغاز آج سے 4000 اور 2000 قبل مسیح کے درمیاں شروع ہوا ہوگا جب انسان نے محض آوارہ گردی سے ہٹ کر اپنی پناہ گاہ کی تعمیر کا سوچا ہو گا۔ اس قسم کی تبدیلی کی آثار قدیم مصر اور میسوپوٹیمیا کی تہذیبوں میں واضح ملتے ہیں۔ اس زمانے میں بھی ذرائع آمدورفت انہتائی اہم سمجھے جاتے تھے جس کی بدولت پہیے اور کشتی رانی کی ایجاد و دریافت ممکن ہوئی۔

قدیم احرام مصر کی تعمیر، زمانہ قدیم کی بڑی تعمیرات کی ایک اعلی مثال ہے۔

پرانے زمانے میں مدنی مہندسوں کو محض معمار یا مستری کہا جاتا تھا۔ پہلی بار مرکب "مدنی انجینئر" 18ویں صدی عیسوی میں استعمال کیا گیا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں پہلے دفعہ مدنی انجینئر کی ڈگری 1835 میں Rensselaer Polytechnic Institute کی طرف سے عطا کی گئی تھی۔

شعبہ جات

[ترمیم]

تعمیراتی انجینئری

[ترمیم]

منصوبہ جات، طرحبندی، ساخت کی تعمیر اور تعمیراتی مواد کو ذرائع آمدوفت کی مدد سے تعمیراتی جگہ پہ لے جانا اور اس کی طرحبندی کے مطابق استعمال کو تعمیراتی انجینئری کے زمرے میں رکھا جاتا ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔