نومبر 2015ء کے پیرس حملے
مقام | پیرس اور سینٹ-ڈینس، فرانس |
---|---|
تاریخ | 13 نومبر 2015ء 14 نومبر 2015 21:16 – 00:58 (مرکزی یورپی وقت) | –
حملے کی قسم | بڑے پیمانے پر شوٹنگ، گولہ، یرغمالی |
ہلاکتیں | کم از کم 128 [1][2](بشمول 8 حملہ آور)[2][3] |
زخمی | 300+[2] |
مرتکبین | داعش |
شرکا کی تعداد | کم از کم 8[2] |
13 نومبر 2015ء کی شام فرانس کے دار الحکومت پیرس اور سینٹ-ڈینس میں اجتماعی قتل اور حملوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ حملہ کا آغاز مرکزی یورپی وقت کے مطابق 21:16 کو ہوا،[5] تین علاحدہ علاحدہ دھماکے اورچھ جگہوں پر اجتماعی شوٹنگ کی واردات ہوئیں، اسی کے ساتھ سینٹ ڈینس کے شمالی مضافات میں فرانسیسی سٹیڈیم کے قریب بھی بم دھماکے ہوئے۔[5][6] اسٹیڈیم کے قریب تین دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کے وقت اسٹیڈیم میں فرانس اور جرمنی کے درمیان میں فٹ بال میچ ہو رہا تھا اور میچ دیکھنے کے لیے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور وزیر اعظم بھی موجود تھے لیکن انھیں اسٹیڈیم سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ نیز متعدد مسلح افراد نے 100 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا اور جب پولیس نے انھیں چھڑانے کی کوشش کی تو ان لوگوں نے یرغمال افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دار الحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملوں اور دھماکوں میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ پیرس کے بٹا کلان تھیٹر میں یرغمال بنائے گئے تقریباً سو افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ پیرس کے ان حملوں میں کل 128 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے، جبکہ 99 افراد انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔[7] دوسری جانب آٹھ حملہ آور مارے گئے جن میں سات حملہ آوروں نے خودکشی کی ہے۔[8] ان حملوں کو دوسری جنگ عظم کے بعد فرانس میں پیش آنے والا سب سے ہلاکت خیز واقعہ مانا جا رہا ہے۔[9]
فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد ٹیلیوژن پر 23:58 (CET) بجے عوام سے خطاب میں کہا کہ شہر میں فوج طلب کر لی گئی ہے اور ملک میں ریاستی طور پر ہنگامی حالت نافذ کر کے فرانس کی سرحد کو عارضی طور پر مقفل کر دیا گیا ہے۔[10] بعد ازاں شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، پیرس میں 71 سال بعد کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ آخری بار 1944ء (دوسری جنگ عظیم کے زمانہ میں) میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔
14 نومبر 2014ء کو داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی[11][12] اور فرانسیسی صدر اولاند نے اسے جنگجویانہ عمل سے تعبیر کیا۔[13]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Rawlinson, Kevin (13 نومبر 2015)۔ "Fatal shootings and explosion reported in Paris – live"۔ The Guardian. Retrieved 13 نومبر 2015.
- ^ ا ب پ ت "Paris attacks"۔ BBC News.
- ↑ Claire Phipps؛ Kevin Rawlinson (13 نومبر 2015)۔ "All attackers dead, police say, after shootings and explosions kill at least 150 in Paris – live updates"۔ The Guardian۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-14
- ↑ "Paris attacks: More than 100 killed in gunfire and blasts, French media say"۔ CNN۔ 14 نومبر 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-14
- ^ ا ب "Soudain, l'une des bombes explose en plein match". 20 minutes (Switzerland) (فرانسیسی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2015-11-14.
On entend clairement, sur cette vidéo, la détonation de 21h16
- ↑ Adam Nossiter؛ Rick Gladstone (13 نومبر 2015)۔ "Paris Attacks Kill More Than 100, Police Say; Border Controls Tightened"۔ The New York Times۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-13
- ↑ (fr) ;ما الذي نعرفه عن هجمات باريس الذي تسببوا في مقتل 128 شخص، لا موند، 13 نومبر 2015
- ↑ (fr) فرانسوا أولاند: «عملية حرب»، ارتكبها «جيش إرهابي»، لا موند، 14 نومبر 2015
- ↑ (fr) الهجوم الأكثر دومية منذ 1945، لا موند، 14 نومبر 2015
- ↑ Kevin Rawlinson (13 نومبر 2015)۔ "Fatal shootings and explosion reported in Paris – live"۔ The Guardian۔ 2015-11-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-13
- ↑ L'organisation État islamique revendique les attentats de Paris، on france24.com (accessdate=نومبر 14, 2015)
- ↑ Paris attacks: ISIS claims responsibility for gunfire, blasts that killed 128 people۔ سی این این۔ نومبر 14, 2015.
- ↑ "Paris attacks: Hollande blames Islamic State for 'act of war'"۔ BBC News۔ 14 نومبر 2014۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-14
بیرونی روابط
[ترمیم]- Emergency website (فرانسیسی میں)۔ French Ministry of the Interior
- Summary and live updates۔ بی بی سی نیوز
- Summary and live updates۔ سی این این
- Summary and live updates۔ نیو یارک ٹائمز
- Live updates۔ France 24
- Live updates۔ دی گارڈین
- مضامین مع فرانسیسی زبان بیرونی روابط
- اسلامیت
- 2015 میں فرانس
- 2015ء میں حملے
- 2015ء میں فرانس میں دہشت گردانہ واقعات
- 2015ء میں قتل عام
- پیرس کا پہلا آرونڈسمینٹ
- پیرس کا دسواں آرونڈسمینٹ
- پیرس کے آرونڈسمینٹ
- پیرس میں اکیسویں صدی
- پیرس میں دہشت گردانہ واقعات
- تاریخ پیرس
- حالیہ واقعات از نومبر 2015ء
- داعش سے متعلق دہشت گردانہ واقعات
- سینٹ-ڈینس
- فرانس میں اسلامی دہشت گردی
- فرانس میں خودکش بم دھماکے
- فرانس میں دھماکے
- فرانس میں قتل
- فرانس میں قتل عام
- فرانس میں وفیات بذریعہ آتشیں اسلحہ
- فرانس میں یرغمالی
- یرغمالی
- ہوٹلوں پر حملے
- 2015ء میں دھماکے
- 2015ء میں خون ریزیاں
- پیرس میں عمارات و ساخات پر حملے
- پیرس کاگیارواں آرونڈسمینٹ