مندرجات کا رخ کریں

ویدت دلوکے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویدت دلوکے
تفصیل=
تفصیل=

مناصب
میئر انقرہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1973  – 1977 
معلومات شخصیت
پیدائش 10 نومبر 1927ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الازیغ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 مارچ 1991ء (64 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیریق قلعہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات ٹریفک حادثہ   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن قبرستان جبہ عصری   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات حادثاتی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جمہوری خلق پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  معمار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بدو کا خیمہ، شاہ فیصل مسجد، اسلام آباد؛ ویدت دلوکے کا تعمیراتی تخیل۔

ویدت دلوکے، 10 نومبر 1927ء کو ترکی کے شہر ایلازگ میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 1949ء میں استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی سے آرکیٹیکچر میں گریجویشن اور بعد ازاں سوربون یونیورسٹی پیرس سے اربن اسٹڈیز میں پوسٹ گریجویشن کیا۔

ویدت دلوکے، کے دیگر پروجیکٹس میں اسلامک ڈیولپمنٹ بنک ریاض اور کوکا تیبے مسجد، انقرہ شامل ہیں۔ وہ 1973ء سے 1977ء تک وہ ریپبلکن پیپلز پارٹی کی جانب سے انقرہ کے میئر بھی رہے تھے۔

ویدت دلوکے کو عام طور پر فیصل مسجد کے آرکیٹکٹ کے طور پر ہی جانا جاتا ہے مگر بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ انھوں نے پاکستان میں دوسری اسلامی سربراہ کانفرنس کی یاد میں تعمیر ہونے والے لاہور کے سمٹ مینار کا ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔

یہ مینار لاہور کے فیصل اسکوائر میں پنجاب اسمبلی بلڈنگ واپڈا ہائوس اور الفلاح بلڈنگ کے عین وسط میں تعمیر کیا گیا۔

سنگ مرمر سے بنا ہوا سمٹ مینار 150 فٹ اونچا اور پانچ مربع فٹ چوڑا ہے مینار کے چاروں طرف سنگ سرخ کی خیمہ نما تختیاں بنی ہوئی ہیں۔ اس سمٹ مینار کا سنگ بنیاد وزیر اعظم پاکستان ذو الفقار علی بھٹو نے 22 فروری 1975ء کو رکھا تھا اور اس کا افتتاح 22 فروری 1977ء کو ہوا تھا۔

اعزازات

[ترمیم]

14 اگست 1987ء کو یوم آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان نے انھیں ستارہ پاکستان اعزاز عطا کرنے کا اعلان کیا۔

وفات

[ترمیم]

دلوکے کا انتقال 21 مارچ ،1991ء کو ایک کار حادثے کے نتیجے میں ہوا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/12001873X — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6mb5m40 — بنام: Vedat Dalokay — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب Structurae person ID: https://structurae.net/persons/1005315 — بنام: Vedat Dalokay — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017