مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:سوالات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 05:00، 29 دسمبر 2023ء از ZumrahBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: اضافہ زمرہ جات)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

سوال یا تبصرہ کہاں پر کریں

عام طور پر صارفین کو جب کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے یا وہ کوئی سوال کرنا چاہتے یا کچھ نیا کام سیکھنا چاہتے ہیں تو ان کو اردو ویکیپیڈیا پر رہتےہوئے کسی منتطم، کسی متحرک صارف، دیوان عام یا کسی مضمون کے تبادلۂ خیال پر اپنی بات لکھنا پڑتی ہے۔ جس میں ویسے تو کوئی قباحت نہیں، ایسے ہی کیا جانا بہتر ہوتا ہے، مگر اردو ویکیپیڈیا پر متحرک صارفین اور متحرک منتظمین کی شدید کمی کی وجہ سے بعض اوفات ایسے تبادلۂ خیال صفحات پر جواب دینے میں وقت لگ جاتا ہے۔ جس سے صارف کا کام رک جاتا ہے، یا اگر وہ کوئی نیا صارف ہو تو لاگ آؤٹ ہو جاتا ہے، اور پھر وہ کب واپس آئے گا، یا آئے گا ہی نہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہوتا۔ صارفین کو بڑی مشکل تو ہوتی ہی یہ ہے کہ کس سے پوچھیں یا کہاں اپنا مسئلہ بیان کریں، یہ بھی ہوتا ہے کہ صارف شرم کی وجہ سے کترا رہا ہوتا ہے۔

اس وقت کون سا منتظم متحرک ہے

سب سے بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ آپ ویکیپیڈیا پر رہتے ہوئے اپنا سوال کسی منتظم سے پوچھیں، جو آپ کو ممکنہ حد تک رہنمائی کرے گا، اور آپ کہاں پر غلطی کر رہے ہیں، یا کسی تیکنیکی چیز کا استعمال کیسے کرنا ہے وہ ویکیپیڈیا پر رہتے ہوئے آپ کو بہتر بتا سکتا ہے۔ اس کے آپ خاص:حالیہ تبدیلیاں پر جائیں، یہ بٹن ہر صارف کو ہر ایک صفحہ پر دائیں جانب موجود کالم میں نظر آتا ہے۔ آپ وہاں سے بھی کلک کر سکتے ہیں، یا تلاش کے خانہ میں خاص:حالیہ تبدیلیاں لکھ کر کلک کریں۔ اب جو صفحہ ظاہر ہو گا اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ منتظمین میں سے کون کون اس وقت ویکیپیڈیا پر مصروف ہے۔ کون منتظم ہے، یہ جاننے کے لیے آپ فہرست منتظمین سے نام دیکھ سکتے ہیں۔

دیوان عام میں لکھیں

ویکیپیڈیا:دیوان عام میں جا کر مناسب مقام پر اپنا سوال، اعتراض یا تجویز لکھیں۔

تبادلۂ خیال پر لکھیں

جس مضمون، زمرہ، سانچہ وغیرہ کے صفحہ پر آپ کو مسئلہ درپیش ہے، اسی کے تبادلۂ خیال صفحہ پر لکھیں۔ جس منتظم سے یا صارف سے بات کرنی ہو اسی کے تبادلۂ خیال پر لکھیں یا اپنے تبادلۂ خیال پر لکھ کر دوسرے صارف کے تبادلۂ خیال پر {{باز گفتگو|اپنا نام}} اس طرح کا سانچہ رکھ دیں، یا اس صارف کو متوجہ کرنے کے لیے [[صارف:مطلوبہ صارف کا ویکیپیڈیا کھاتہ والا نام]] اپنی بات کے شروع یا آخر میں اس طرح صارف کا نام لکھیں، تو باقاعدہ نوٹیفکیشن (پیغام) کے ذریعہ خودکار طور پر اسے اطلاع مل جائے گی۔

فیس بک گروپ

اردو ویکیپیڈیا کی مثبت تشہیر، عمومی سوالات کے جوابات، نئے صارفین کی تلاش اور موجود متحرک صارفین سے مسلسل رابطہ میں رہنے کے لیے اردو ویکیپیڈیا انتظامیہ، فیس بک اور ٹویٹر کا اس وقت استعمال کر رہی ہے۔ جن کے روابط آپ کو اوپر نظر آ رہے ہونگے۔ اکثر ایسے ہوتا ہے کہ صارف کو مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ جس کے لیے یا تو وہ کسی منتظم کے تبادلۂ خیال صفحہ پر یا پھر دیوان عام وغیرہ میں اپنی بات لکھتا ہے۔ جس کا جواب بعض دفعہ جلد دینے والا کوئی منتظم فراہم نہیں ہوتا۔ اس کا بہتر حل یہی ہے کہ ایسے حالات میں صارف فوری مدد اور سوالات کے لیے فیس بک گروپ میں آئیں۔

فیس بک اور وٹس ایپس پر منتظمین

فیس بک گروپ میں جا کر آپ وہاں سے متحرک صارفین اور منتظمین کو اپنے دوستوں میں شامل کر لیں، یا جو سوال پوچھنا ہو ان کو ذاتی پیغام کے خانہ (ان باکس) میں بتائیں۔وٹس ایپس پر بھی اردو ویکیپیڈیا کا گروپ موجود ہے، جس میں آپ شامل ہو کر اپنا سوال یا مسئلہ پیش کر سکتے ہیں۔