برانڈ سفیر
برانڈ سفیر (انگریزی: Brand ambassador) یا کارپوریٹ سفیر (انگریزی: Brand ambassador) کسی ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جسے کوئی ادارہ یا کمپنی اس بات پر مامور کرتی ہے کہ وہ برانڈ کو مثبت روشنی میں پیش کرے۔ ایسا کرنے سے اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ برانڈ سے واقفیت بڑھے گی اور اسی طرح فروخت بھی کافی ہوگی۔ کسی کمپنی کے لیے برانڈ سفیر کی مقبولیت شخصیت کی مناسبت سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ کوئی نو وارد ماڈل کے مقابلے مشاق اور تجربہ کار ماڈل زیادہ عوام میں کشش رکھ سکتی ہے۔ اس کے بر عکس نو وارد ماڈل کم واقفیت کے باوجود ایک جاذب نظر چہرے کے باعث زیادہ عوام میں اپیل کر سکتی ہے۔ ایسی صورت میں اشتہارات وغیرہ میں ماڈل کی مناسب پیش کشی، صحیح ڈرامایا گیا پیام کی شخصی اپیل سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ عوام میں مشاہیر کا بڑا مقام پایا گیا ہے۔ کھیل کے ستارے عوام میں بہت مقبول ہیں۔ بر صغیر میں کرکٹ کی مقبولیت کی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی بہت مقبول ہیں۔ بھارتی کرکٹ کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی اور ویراٹ کوہلی کئی اشتہارات اور تشہیری تقاریب میں دیکھے گئے ہیں۔ ٹینس کی کھلاڑی ثانیہ مرزا بھی کئی مصنوعات کے لیے برانڈ سفیر رہی ہیں۔ وہ 2014ء میں نو قائم شدہ ریاست تلنگانہ کی بھی برانڈ سفیر بنا دی گئی ہیں۔ کئی بالی وڈ ستارے بھی مختلف مصنوعات اور خدمات کے برانڈ سفیر رہ چکے ہیں۔ شاہ رخ خان مردوں کی خوب صورتی کے کریم فیئر اینڈ ہینڈسم کے برانڈ سفیر رہے ہیں۔ کئی فلمی ستارے کی حمایت سے لکس صابن خود کو فلمی ستاروں کا صابن قرار دیتا ہے۔ کچھ اور مشہور سخصیات بھی برانڈ سفیر رہ چکے ہیں، جیسے کہ ٹی این سیشن سبز خواری کو فروغ دے رہے تھے۔
پاکستان میں بھی کئی مصنوعات کے برانڈ سفیر موجود ہیں۔ مثلًا ایڈن روب کے مردانہ سوٹ کلیکشن سفیر کے برانڈ سفیر احسن خان 2017ء میں بنے تھے۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم][[]]