مندرجات کا رخ کریں

بھوت قیدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

https://www.bbc.com/urdu/world-49525089

بھوت قیدی (ghost prisoner) ایسے لوگوں کو کہا جاتا ہے جنہیں امریکی حکومت نے "دہشت گردی کے خلاف جنگ" میں مختلف ملکوں سے اپنی تحویل میں لیا اور اس بات کا اقرار نہیں کیا کہ یہ لوگ اس کی تحویل میں ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے 39 ایسے افراد کی فہرست جاری کی ہے جو اس نے دوسرے ذرائع یا دوسرے ممالک سے معلومات اکٹھی کر کے مرتب کی ہے۔[1][2] اس میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کو پکڑنے کا امریکا نے اقرار تو کیا ہے مگر یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔ اس کے علاوہ

اپنے مطلوب افراد کے رشتہ داروں کو بھی حراست میں لیتے رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس طرح غیر قانونی طور پر قید اشخاص میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔( خالد شیخ، جو امریکا کے مطابق دہشت گردی کے منصوبہ ساز کے طور پر امریکا کی قید میں ہیں، اس کے دو بچے جن کی عمر سات اور نو برس تھی وہ بھی امریکی حراست میں ہیں۔ ان کو اس لیے پکڑا گیا کہ ان کے حوالے سے خالد شیخ پر تفتیش کے دوران دباؤ ڈالا جائے۔

https://www.bbc.com/urdu/world-49525089

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. WSWS 8جون 2007ء Human rights groups list detainees in secret US prisons
  2. Chicago Tribune, 7 June 2007 Groups say 39 are secret U.S. detainees

بیرونی روابط

[ترمیم]
  • 7 June 2007 ایمنسٹی انٹرنیشنل، Off the Record: U.S. Responsibility for Enforced Disappearances in the "War on Terror"