جھنگ
جھنگ | |
فائل:Jhang distt coouncil.jpg | |
عمومی معلومات | |
صوبہ | پنجاب، پاکستان |
رقبہ | 8,809 مربع کلومیٹر |
آبادی | 3,870,417 |
کالنگ کوڈ | 0477 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
حکومت | |
ناظم | صاحبزادہ حمید سلطان |
یونين کونسلیں | 128 |
علامت | |
فائل:Img1.gif | |
جھنگ دریائے چناب کے کنارے آباد وسطی پنجاب، پاکستان کا ایک شہر ہے، جس کی آبادی اڑتیس لاکھ ستر ہزار چار سو سترہ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہ ضلع جھنگ میں شامل ہے۔ جھنگ کی سرحدیں شمال میں ضلع سرگودھا، شمال مشرق میں گوجرہ، مشرق میں فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، جنوب میں مظفر گڑھ اور خانیوال، مغرب میں لیہ اور بھکر اور شمال مغرب میں خوشاب سے ملتی ہیں۔
شخصیات
[ترمیم]- حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ
- چراغ پہلوان۔رستم جھنگ
- علی محمد۔ صدرجمعیت علمائے اسلام جھنگ
- ڈاکٹر طاہرالقادری
- مولاناحق نوازجھنگوی
- شفیع ہمدم
- احمد تنویر
- مخدوم علی حسین قریشی
- تابعی حضرت عبد الرحمن
- ڈاکٹر عبد السلام (نوبل انعام فزکس 1979)
- مجید امجد (معروف اردو شاعر)
- محمد سلیم شہزاده ملک ایڈووکیٹ
- مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
- ڈاکٹر سیدہ طاہرہ بتول بخاری
دیب]
جغرافیہ
[ترمیم]تقریبا تمام علاقہ میدانی ہے، ماسوائے شمال کے جہاں ربوہ کے قریب دریائے چناب کے کنارے کیرانا پہاڑیوں کا سلسلہ ہے، جو آراولی سلسلوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ مغرب میں تھل کا صحرائی علاقہ ہے جو دریائے جہلم کے کنارے سے شروع ہوتا ہوا خوشاب اور بھکر کے اضلاع تک جاتا ہے۔گوجرہ کے قریب پبانوالا سے بنجر زمین شروع ہوتی ہے جہاں سے زمین کی سطح 10 فٹ (3 میٹر) بلند ہوتی ہے اور آگے بڑھتی ہوئی 30 فٹ (9 میٹر) تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ علاقہ جنوب میں 87 کلومیٹر تک اور چوڑائی میں تقریباّ 30 سے 40 کلومیٹر تک ہے۔ اس علاقہ میں ماضی میں جنگلات تھے اور یہ علاقہ کسی بھی قسم کی کاشت کے لیے موزوں نہیں تھا۔ انگریزی دور حکومت میں یہاں نہری نظام بنایا گیا اور 975 ایکڑ اراضی پر لائل پور (موجودہ فیصل آباد) کی بنیاد رکھی گئی، جو آج ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی شہر ہے۔ اس کے علاوہ دریائے چناب اور دریائے جہلم کے درمیان واقع کیرانا کا علاقہ جو گھوڑی والا تک پھیلا ہوا ہے، بھی ضلع جھنگ میں شامل ہے۔ دریاؤں کا قریبی نشیبی علاقہ جو سیلاب کی صورت میں زیر آب آ جاتا ہے ہتھر کہلاتا ہے جبکہ دریاؤں کے درمیان اونچائی والا علاقہ جو زیر آب نہیں آتا اتر کہلاتا ہے۔
نباتات
[ترمیم]غیر زرعی رقبہ پر جھنڈ، کریر، وان، کیکر، ٹہلی اور بوہڑ کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ ہرمل، اکڑہ اور باتھو وغیرہ کی جھاڑیاں بھی پائی جاتی ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]جھنگ کا پہلا شہر، ایک قبیلہ سردار رائے سیال نے 1288ء میں اپنے پیر و مرشد حضرت شاہ جلال بخاری کے کہنے پر آباد کیا۔ جھنگ کے پہلے حکمران مل خان 1462ء میں ہوئے۔ سیال قبائل نے جھنگ پر 360 سال حکومت کی اور آخری سیال حکمران احمد خان تھے، جنھوں نے 1812ء سے 1822ء تک حکومت کی، جن کے بعد حکومت سکھوں کے ہاتھ آئی اور پھر ان سے انگریزوں کے قبضہ میں گئی۔قیام پاکستان کے بعد سے اب تک جھنگ کوئی قابل ذکر ترقی نہیں کر سکا ہے ۔ خستہ حالی کا شکار سنگل روڈز بے ہنگم ٹریفک اور بوسید سیوریج سسٹم کے ساتھ ساتھ انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی اس شہر کی آبادی جس کی وجہ سے بے روزگاری اور جاگیر دارانہ نظام نے اس شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔سڑکوں پر میونسپل کارپوریشن کی ناکامی اور کرپشن کی وجہ سے شہری سانسوں کے ذریعے دھول مٹی اپنے پھیپڑوں میں جھونک رہے ہیں جس کی وجہ سے لنگز فیلئرز ہارٹ اٹیک اور ہیپا ٹائٹس،شوگر جیسی موذی وبائیں یہاں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان اور شہریوں کے لیے تفریحی مقامات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ا ب یہ ایک فضول شہر بن چکا ہے ، یہاں صرف سیاست دان ووٹ لینے آتے ہیں ،
آب و ہوا
[ترمیم]جھنگ کی آب و ہوا شدید نوعیت کی ہے، جس کا مطلب سردیوں میں شدید سردی اور گرمیوں میں شدید گرمی ہے۔ موسم گرما، سرما کے مقابلہ میں زیادہ لمبا ہے اور گرمی کا عمومی درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے۔ اب تک زیادہ سے زیادہ درجہء حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ تک دیکھا گیا ہے۔ جبکہ سردی میں 12 ڈگرمی سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ موسم گرما میں مون سون کی ہوائیں بارش لاتی ہیں، جن کی شدت جھنگ تک پہنچتے پہنچتے کافی کم ہو چکی ہوتی ہے۔ گرمیوں میں اوسط بارش 7 سے 10 انچ (180 ملی میٹر) ہوتی ہے، جبکہ سردیوں میں بھی کبھی کبھی بارش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آندھیاں اور طوفان بھی چلتے ہیں۔ سال کا بہترین وقت فروری سے وسط اپریل تک کا ہے، جو موسم بہار ہے۔ موسم بہار خوشگوار ہے جو نہ تو زیادہ گرم ہوتا ہے اور نہ زیادہ سرد۔ شہر کے گرد و نواح میں ہریالی ہی ہریالی ہوتی ہے اور سرسوں کے پیلے پھول دلفریب نظارہ پیش کرتے ہیں۔ درختوں پر نئے پتے نکلتے ہیں، پھول اور پھل کھلتے ہیں اور یہی وقت جھنگ کی تہواروں اور میلوں مثلاّ "جھنگ کمیٹی شو" کا ہے۔
تہذیب و تمدن
[ترمیم]جھنگ کی اکثریتی آبادی کی مادری زبان پنجابی ہے۔ اور بعض علاقوں میں سرائیکی بھی بولی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اردو بھی عام بولی جاتی ہے۔ ویسے یہاں کی پنجابی کا خاص لہجہ جھنگوی کہلاتا ہے۔ اسی علاقے سے ہیر رانجھا اور مرزا صاحباں جیسی رومانوی داستانوں کا جنم ہوا۔
- علاقائی کھیل
- شادی کی تقاریب
مزید پڑھیے
[ترمیم]- ہیر رانجھا
- مرزا صاحباں
- فیصل آباد
- چک481 ج ب بوٹیوالی
- صاحبزادہ رفعت سلطان
- مہر محمد ریاض سیال
- گستاخ بخاری
- چکنمبر 482 ج ب
- چکنمبر 483 ج ب
فہرست گنجان شہر بلحاظ آبادی
[ترمیم]- صوبائی دار الحکومت
- وفاقی دار الحکومت
- ڈویژنل دار الحکومت
درجہ | شہر | آبادی (مردم شماری 2017ء)[1][2][3] |
آبادی (1998 کی مردم شماری)[1][4][3] |
تبدیلی | صوبہ |
---|---|---|---|---|---|
1 | کراچی | 14,916,456 | 9,339,023 | +59.72% | سندھ |
2 | لاہور | 11,126,285 | 5,209,088 | +113.59% | پنجاب، پاکستان |
3 | فیصل آباد | 3,204,726 | 2,008,861 | +59.53% | پنجاب، پاکستان |
4 | راولپنڈی | 2,098,231 | 1,409,768 | +48.84% | پنجاب، پاکستان |
5 | گوجرانوالہ | 2,027,001 | 1,132,509 | +78.98% | پنجاب، پاکستان |
6 | پشاور | 1,970,042 | 982,816 | +100.45% | خیبر پختونخوا |
7 | ملتان | 1,871,843 | 1,197,384 | +56.33% | پنجاب، پاکستان |
8 | حیدرآباد | 1,734,309 | 1,166,894 | +48.63% | سندھ |
9 | اسلام آباد | 1,009,832 | 529,180 | +90.83% | وفاقی دارالحکومت،اسلام آباد |
10 | کوئٹہ | 1,001,205 | 565,137 | +77.16% | بلوچستان |
11 | بہاولپور | 762,111 | 408,395 | +86.61% | پنجاب، پاکستان |
12 | سرگودھا | 659,862 | 458,440 | +43.94% | پنجاب، پاکستان |
13 | سیالکوٹ | 655,852 | 421,502 | +55.60% | پنجاب، پاکستان |
14 | سکھر | 499,900 | 335,551 | +48.98% | سندھ |
15 | لاڑکانہ | 490,508 | 270,283 | +81.48% | سندھ |
16 | شیخوپورہ | 473,129 | 280,263 | +68.82% | پنجاب، پاکستان |
17 | رحیم یار خان | 420,419 | 233,537 | +80.02% | پنجاب، پاکستان |
18 | جھنگ | 414,131 | 293,366 | +41.17% | پنجاب، پاکستان |
19 | ڈیرہ غازی خان | 399,064 | 190,542 | +109.44% | پنجاب، پاکستان |
20 | گجرات | 390,533 | 251,792 | +55.10% | پنجاب، پاکستان |
بیرونی روابط
[ترمیم]- جھنگ کی ویب گاہ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hamarajhang.com (Error: unknown archive URL)
- حکومت پنجاب کی ویب گاہ، جانئیے ضلع جھنگ کے بارے میںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 203.215.180.58 (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب
- ↑
- ^ ا ب "PAKISTAN: Provinces and Major Cities"۔ PAKISTAN: Provinces and Major Cities۔ citypopulation.de۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2020
- ↑ "AZAD JAMMU & KASHMIR AT A GLANCE 2014" (PDF)۔ AJK at a glance 2014.pdf۔ AZAD GOVERNMENT OF THE STATE OF JAMMU & KASHMIR۔ 11 February 2017۔ 30 جون 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2020