مندرجات کا رخ کریں

جیوتی راؤ پھلے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
जोतिराव गोविंदराव फुले
(مراٹھی میں: महात्मा फुले ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 11 اپریل 1827(1827-04-11)ء
Katgun، ستارا، برطانوی ہند (حال مہاراشٹر، بھارت)
وفات 28 نومبر 1890(1890-11-28) (عمر  63 سال)
پونہ، برطانوی ہند (حال مہاراشٹر، بھارت)
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر نام Mahatma Phule. Jyotiba Phule / Jyotirao Phule
مذہب Satyashodhak Samaj, ربوبیت
زوجہ ساوتری بائی پھلے
عملی زندگی
پیشہ دانشور ،  انقلابی ،  فلسفی ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان مراٹھی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جیوتی راؤ گووِند راؤ پھلے (ہندی: जोतिराव गोविंदराव फुले)‏ (11 اپریل 1827ء – 28 نومبر 1890ء) جو جیوتی با پھلے کے نام سے مشہور ہیں، ایک بھارتی فعالیت پسند، مفکر، معاشرتی مصلح، مصنف اور ماہر الہیات تھے۔ جیوتی با پھلے اور ان کی بیوی ساوتری بائی پھلے بھارت میں تعلیم نسواں کے سرخیل رہنما اور داعیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بعد ازاں ان کی سرگرمیوں کا دائرہ کاشتکاری، ذات پات کا نظام، خواتین اور خصوصاً بیواؤں کی بہبود و ترقی اور اچھوت کا خاتمہ جیسے اہم میدانوں تک وسیع ہو گیا۔ تاہم بنیادی طور پر جیوتی راؤ تعلیم نسواں اور نچلی ذاتوں کے حق میں اپنی بے پناہ کوششوں کے لیے سب سے زیادہ معروف ہیں۔ اپنی بیوی ساوتری بائی کو تعلیم دلانے کے بعد اگست 1848ء کو بھارت کا سب سے پہلا نسواں اسکول قائم کیا۔

ستمبر 1873ء میں اپنے پیروکاروں کے ساتھ مل کر ستیہ شودھک سماج (جویائے حق سماج) قائم کیا، بنیادی طور پر اس سوسائٹی کا مقصد کسانوں اور نچلی ذات کے لوگوں کے لیے مساوی حقوق کا حصول تھا۔ نیز جیوتی با پھلے مہاراشٹر کی تحریک سماجی اصلاح کے اہم رکن بھی سمجھے جاتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11983914d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ

سانچہ:ابتدائی ترتیب:جیوتی راؤ پھلے