پیتل کا بیل
پیتل کا بیل (انگریزی: Brazen bull) یا دھاتی بیل تشدد کا ایک بدترین طریقہ تھا۔ اسے پوری انسانی تاریخ میں بدترین مانا جاتا ہے۔تشدد کے اس طریقے میں شکار کو کھوکھلے بیل کے پیٹ کے اندر رکھا جاتا اور پھر نیچے سے آگ جلا کرگرم کیا جاتا تھا۔ جب دھاتی بیل کے جسم کو گرم کیا جاتا تو، اس کا شکار چیخنا شروع ہو جاتا۔ اس کی چیخوں کی آواز بیل کے منہ میں موجود باجے سے ہو کر نکلتی۔ اس آواز کو "بیل کی چیخ(bull bellow)" کے نام سے موسوم کیا جاتا۔ بیل کا شکار چیختا رہتا یہاں تک کے اس کا جسم کے بخارات بن کر اڑ جاتا- اذیت 5 اقدامات میں ہوتی تھی۔ 1- شکار کو مذکورہ بالا حصے میں موجود دروازے کے ذریعے بیل کے پیٹ کے اندر رکھا جاتا تھا۔ 2- بالائی دروازے کو بند کرنے کے بعد، بیل کے پیٹ کے نیچے آگ لگادی جاتی تھی۔ 3- بیل تندور بن جاتا اور شکار کی چیخیں بلند ہونا شروع ہو جاتی۔اور اس کا جسم بخارات بننا شروع ہوجاتا۔ 4- اس کے بعد بیل کے ناک میں موجود باجے سے چیخوں کی آواز نکلنا شروع ہو جاتی جس کو " بیل کی چیخ( bull bellow)" کہا جاتا۔ بیل کے منہ سے دھویں کے ساتھ نکلتی تھیں۔ 5۔ - جب چیخنا تیز ہوجاتا ہے تو، آواز کسی عفریت کی چیخ کی طرح آتی ہے۔ یہاں تک اس کا جسم جل کر بخارات میں تبدیل ہو جاتا۔
حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر Bronze Bull سے متعلق تصاویر