چینی رسم الخط
چینی زبان دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ اس کا رسم الخط کئی لحاظ سے دنیا کی تمام دوسری زبانوں سے منفرد ہے۔ چینی موجودہ دنیا کی واحد زبان ہے جو آج تک تصویری رسم الخط میں رائج ہے۔
تاریخ
[ترمیم]چین کی تاریخ بتاتی ہے کہ چین کے اولین بادشاہ ”فوہسی“نے چینیوں کو مہذب بنانے کے لیے اپنی روشن دماغ ملکہ کی مدد سے چھ قسم کے حروف بنائے، جو چینی رسم الخط کی بنیاد بنے۔ چین کے قدیم آثار سے جو چیزیں برآمد ہوئی ہیں ان کی تحریر اپنی خصوصیات میں موجودہ انداز تحریر سے بالکل مطابقت رکھتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ قدیم سے چینی زبان اور اس کی تحریر کی صورت و کیفیت ایک ہی رہی ہے اور تین ہزار سال میں چینی خط میں بہت کم ردوبدل ہوا ہے۔ بس تصویری خط میں کچھ صوتی نشانوں کا اضافہ ہوا ہے۔
چینی زبان کی انفرادیت
[ترمیم]چینی زبان دنیا کی تمام زبانوں سے مختلف تھی اور ہے، اس میں نہ حروف تہجی ہیں، نہ ہجے، نہ قواعد اور نہ الفاظ کی تقسیم۔ ایک ہی لفظ اپنے سیاق و سباق، مضمون اور لہجے کے اعتبار سے اسم ذات، اسم صفت، فعل اور حال ہو سکتا ہے۔ ہر ایک ”یک ہجائی“ لفظ چار سے نو لہجوں تک ادا کیا جا سکتا ہے اور جس لمحے میں وہ ادا ہوا ہے، اس لحاظ سے اس کے معنی میں بھی فرق ہوتا ہے۔ اُن کے لکھنے کا طریقہ بھی عجیب ہے، سطریں افقی کی بجائے عمودی ہوتی ہیں۔
چینی زبان میں عام بول چال کے لیے دو سے تین ہزار الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ اخبار یا معمولی کتاب پڑھنے کے لیے ساڑھے تین ہزارنشانوں کا جاننا ضروری ہے۔ ایک یونیورسٹی کے طالب علم کو چھ ہزار نقوش سیکھنا پڑتے ہیں۔ جبکہ ایک چینی ٹائپ رائٹر اور کمپیوٹرمیں پندرہ سے بیس ہزارعلامتیں کام آتی ہیں۔
چینی زبان تحریر کرنے کے لیے ہر لفظ آڑھی ترچھی لکیروں سے مل کر بنتا ہے جنہیں سٹروک (Stroke) کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پرچینی خط میں 12 اسٹروک استعمال ہوتے ہیں۔
مرکب علامتیں
[ترمیم]چینی زبان کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ہزاوں برس پہلے جو نشان استعمال ہوتے تھے اب تک ان میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ چینی زبان میں کوئی بھی جدید لفظ آتا تو اس کے لیے نیا حرف نہیں بنایا جاتا، بلکہ پرانے حروف کو ملا کر نیا مرکب حرف بنالیا جاتا۔ اس کی مثال یوں لیجئے کہ مرکب الفاظ اردو میں بھی پائے جاتے ہیں، مثلاً لفظ خرگوش، خر (گدھا) اور گوش (کان) کا مجموعہ ہے، گدھے کی طرح لمبے کانوں کی وجہ سے اسے خرگوش کہا جاتا ہے۔
چینی زبان کی بعض مرکب علامتیں انتہائی دلچسپ اور پرلطف ہیں، مثلاً:
- عورت + عورت = جھگڑا
- عورت + عورت + عورت = سازش
- عورت + مکان = سکون
- عورت + جھاڑو = بیوی
- عورت + بچہ = محبت
- مرد + عورت = تحفظ
- مرد + لفظ = سچائی
- مرد + پہاڑ = راہب
- ہاتھ + چھڑی = بزرگ
- ہاتھ + آنکھ = نظر
- ہاتھ + ہاتھ = دوستی
- منہ + بھاپ = لفظ
- منہ + دروازہ = پوچھنا
- منہ + چڑیا = گانا
- سورج + چاند = روشنی
- سورج + اُفق = صبح
- سورج + درخت = مشرق
- درخت + درخت = جنگل
- درخت + درخت + درخت = سایہ
- گھوڑا + گھوڑا + گھوڑا = دوڑنا
- وسط + سلطنت = چین
- بڑی + سلطنت = انگلستان
حوالہ جات
[ترمیم]نگار خانہ
[ترمیم]انگریزی تلفظ: /O ua '/}}