مروج الذہب و معادن الجوہر
مروج الذہب و معادن الجوہر | |
---|---|
(انگریزی میں: The Meadows of Gold)،(فرانسیسی میں: Prairies d'or et mines de pierres précieuses)،(عربی میں: مروج الذهب)،(عربی میں: مُرُوج ٱلذَّهَب وَمَعَادِن ٱلْجَوْهَر) | |
مصنف | مسعودی |
اصل زبان | عربی ، انگریزی ، فرانسیسی |
موضوع | تاریخ ، بنو عباس |
ادبی صنف | غیر افسانوی ادب |
او سی ایل سی | 23145342 |
درستی - ترمیم |
مروج الذہب و معادن الجواہر جسے مختصرا مروج الذہب اور تاریخ المسعودی بھی کہا جاتا ہے ایک کتاب تاریخ جسے مسعودی نے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کی تصنیف کے لیے مصنف نے بذات خود متعدد ممالک کا سفر کیا اور معلومات اکٹھا کی۔
کتاب کا آغاز ابتدائے آفرینش سے ہوتا ہے اور عباسی خلیفہ مطیع للہ کے دور حکومت پر ختم ہوجاتی ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں تاریخ عالم میں ظاہر ہونے والی اقوام و ملل اور حکومتوں کے احوال قلمبند کرنے کے ساتھ ان کی معاشرتی و ثقافتی حالات کا بھی دقت نظر سے جائزہ لیا ہے۔
مروج الذہب کی پندرہ جلدیں اصلاً دو حصوں پر مشتمل ہیں، تاریخ ما قبل اسلام اور ما بعد اسلام۔
- ماقبل اسلام کی تاریخ میں مسعودی نے ابتدا تخلیق، کرہ ارض کے جغرافیائی حالات اور تقسیمیں بیان کی ہیں، انبیاء کے حالات زندگی کے ساتھ ساتھ گذشتہ یہودی، مسیحی، عرب، ایرانی، یونانی، رومی اور ہندی اقوام کی تاریخ تحریر کی ہے۔
- مابعد اسلام کی تاریخ کے ذیل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت، خلفاء راشدین کے حالات اور بنو امیہ و بنو عباس کے دور خلافت کی تاریخ 336ھ تک تحریر کی ہے۔
کتب تاریخ میں مروج الذہب انتہائی بلند مقام رکھتی ہے اور متعدد عالمی زبانوں میں اس کے تراجم بھی شائع ہو چکے ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- المسعودی، علی بن حسین، الشافعی، (مروج الذھب ومعادن
الجوھر ) دارالاندلس للطباعۃ و النشر : بیروت، سال اشاعت 1985 عیسوی۔ (عربی)
- کشف الظنون عن ﺃسامی الکتب والفنون، حاجی خلیفۃ،
الناشر : مکتبۃ المثنی - بغداد ودار ﺇحیاء التراث العربی، و دار الکتب الالعلمیہ
بیرونی روابط
[ترمیم]- Meadows of Gold and Mines of Gems, an English translation of the Muruj al-dhahab by Aloys Sprenger, London 1841
- Prairies d'or, Arabic edition and French translation of Muruj al-dhahab by Barbier de Meynard and Pavet de Courteille, Paris 1861-77